پرویز خٹک اور عثمان ڈار نے سرکاری گھروں پر قبضے کرلیے

95

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ہاؤسنگ و تعمیرات کے اجلاس کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے منسٹر انکلیو میں گھروں پر غیر قانونی طور پر قبضے کررکھے ہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹر میر کبیر احمد محمد شاہی کی زیر
صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی ہاؤسنگ و تعمیرات کا اجلاس ہوا جس میں منسٹرز انکلیو میں الاٹمنٹ اور غیر مستحق لوگوں سے اپارٹمنٹس خالی کرانے کا معاملہ زیر غور آیا۔چیئرمین کمیٹی نے استفسار کیا کہ ماضی میں اسی منسٹر انکلیو سے بہت نام والی شخصیات کو بھی نکالا گیا، اتنے عرصے سے غیر قانونی الاٹ گھروں کو خالی کیوں نہ کرایا جاسکا، موجودہ دور کا نعرہ کہ ’قانون سب کیلیے ہے‘ کہاں گیا۔وزیر ہاؤسنگ نے کمیٹی کو بتایا کہ غیر قانونی قابضین سے گھر خالی کرائیں گے، جو عزت دار لوگ تھے ایک فون کال پر چلے گئے، کمیٹی حکم کرے ان کا سامان نکال کر پھینک دیتاہوں ، پرویز خٹک کے پاس دو گھر ہیں انہیں ایک خالی کرنا ہو گا، انہیں منسٹر انکلیو میں دوسری رہائش گاہ خالی کرنے کا نوٹس کیا ہے، انوار الحق کاکڑ اور عثمان ڈار منسٹر انکلیو میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ہیں۔ عثمان ڈار دو ماہ مجھے کہتے رہے کہ مجھے گھر الاٹ کریں، مجھے آج معلومات ملی ہے کہ عثمان ڈار کا رتبہ وزیر کے برابر نہیں۔