ضلع دکی میں بارش سے ایک بچی جاں بحق،7 افرادزخمی

91

کوئٹہ(نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ضلع دکی میں بارش کے سبب بچی جاں بحق سات افراد زخمی ہو گئے ، ندی کا پل ٹوٹنے سے لوگ گھروں میں محصور ہو گئے۔ڈپٹی کمشنر دکی قربان مگسی کے مطابق کلی غریب آباد کے علاقے میں بارش کے سبب کچے مکان کی چھت گر گئی۔ ملبے تلے دب کر 9 سالہ بچی زرینہ بی بی جاں بحق ، 7 افراد زخمی ہو گئے ۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر د یا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ کلی گامنڑ خان میں ندی کال پل ٹوٹ گیا اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ، شہریوں کا ضلع کے دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ بارش سے متاثرہ افراد کو خیمے اور خوراک پہنچانے کی کوششیں جاری ہیں ، متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کی جائے ۔