سکرنڈ(وقائع نگارخصوصی) الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے موبائل آگاہی پروگرام برائے کوروناوائرس و تقسیم ماسک الخدمت کلینک سے صحافی چوک تک منعقد کیا گیا، پروگرام میں الخدمت سکرنڈ کے صدر کنور راشد مکرّم نے آگاہی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں مشکل حالات میں پریشان ہونے کے بجائے حالات کا مقابلہ کرتی ہیں ہمیں اتحاد، حوصلہ اور یکجہتی کے ذریعے حالات کا مقابلہ کرنا اور مشکلات کو شکست دینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہیلتھ کمیٹی کی تمام ہدایت پر عمل کرنا اور باہمی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے اس موقع پر شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر سے آگاہی اور 250 افراد کو حفاظتی ماسک بھی مفت فراہم کیے گئے بعد اذاں راؤ عبدالعلیم، توصیف رحمانی عاشق حسین پٹھان ، عمیس خانزادہ ،نوردین کیریو، عرفان چانڈیو، اسد راجپوت، محمد انور راجپوت، فیض اکبر خانزادہ اورراؤ کاشف و دیگر پر مشتمل الخدمت کے وفد نے تعلقہ اسپتال کے AMS ڈاکٹر نصیر میمن ڈاکٹر منصور قریشی اور ڈاکٹر شفقت گل کے ہمراہ مریضوں اور تیمارداروں میں ماسک تقسیم کیے اور گھبرائیں نہیں احتیاط کریں کا پیغام پہنچایا۔