اسلام آباد: حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کرونا وائرس خطرے میں پھنسے چین میں پاکستانی طلبہ کے والدین کو ہر 10 دن بعد صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بکاری نے پاکستانی طلبہ کے والدین سے ملاقات کی۔ ملاقات کے وقت مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی صورتحال سے متعلق والدین کو تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بنیادی ضروریات فراہم کیے جانے پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ والدین کے ہر سوال کا جواب تسلی بخش دیا جانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارت خانہ مسلسل چین سے رابطے میں ہے اور طلباء کی صورتحال سے باخبر ہے۔