کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری

122

سیری(آن لائن) کھوئی رٹہ سیکٹر لائن آف کنٹرول کے سرحدی گائوں منڈی ، چتر، جگالپا ل، ججوٹ بہادر میں بزدل بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ۔بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بنایاتاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ پاک فوج نے موثر جوابی کاروائی کرتے ہوئے دشمن کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا ۔ بزدل بھارتی فوج گزشتہ کئی روز سے منڈی ، چتر، جگالپا ل، ججوٹ بہادر میں سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے لائن آف کنٹرول کے عوام بہادری کے ساتھ اپنی بہادر پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔