کوئٹہ ،پولیس و لیویز کی مشترکہ کارروائی،منشیات فروش خاتون گرفتار

110

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلو چستان کے ضلع خضدار میں پولیس و لیویز کی مشترکہ کارروائی میں بڑی مقدار میں منشیات بر آمد کر کے خاتون منشیات فروش کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ایس ایچ او سٹی خضدار منیر عالم جتک ولیویز انچارج نور احمد زہری نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ شب کوشک کے مقام پر چھاپے کے دوران ایک منشیات فروش خاتون کے قبضے سے 17کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کے چرس برآمد کرکے خاتون کو گرفتار کرکے ان سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون یہ منشیات سند ھ لیجانا چاہتی تھی جسے خضدار پولیس نے کارروائی کرکے ناکام بناد یا ۔