کراچی سرکلر ریلوے: 6 ماہ کے اندر مکمل بحال کرنے کا حکم

266

کراچی: سپریم کورٹ رجسٹری نے وفاق اور سندھ حکومت کا سی پیک کے تحت سرکلر ریلوے  کےمنصوبے کو مسترد کرتے ہوئے 6 ماہ میں مکمل بحالی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سرکلر ریلوےکی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں سیکریٹری ریلوے سمیت دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت کو بریفنگ دیتے ہوئے حکام کا کہنا تھا کہ 1995 کی سرکلرریلوے کو اگر بحال کیا گیا تو بہت کچھ ختم کرناہوگا جس میں گرین لائن اور اورنج لائن منصوبےبھی شامل ہیں۔ عدالت سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کے پلان پرغورکرے۔

عدالت نے وفاق اور سندھ حکومت کا کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے لیے سی پیک منصوبہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب لولی پاپ ہیں۔سی پیک منصوبہ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں 6 ماہ کے اندر اندر کراچی سرکلر ریلوے بحال کریں، مزید کوئی مہلت نہیں دی جائیگی۔

عدالت نے کراچی سرکلر ریلوے کی مکمل بحالی کا شیڈول 26 مارچ کو طلب کرلیا ہے۔