کراچی: پورٹ قاسم میں ایک فیکٹری میں گیس لیکیج کے باعث ممتعدد ملازمین بیہوش ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پورٹ قاسم کے قریب ایک فیکٹری میں گیس لیکیج کا حادثہ پیش آیا جس میں 100سے زائد متاثرہ افراد سمیت متعدد ملازمین بیہوش ہوگئے۔ بیہوش ہونے والے افراد میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
گیس کا اخراج پائپ لائن کے ٹوٹنے سے ہوا جس سے متعدد افراد متاثر ہوئے۔ ذرائع کے مطابق پائپ لائن کی مرمت کردی گئی ہے اور متاثرہ افراد کو جناح اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔