اگر کسی کو کھانسی یا انفیکشن ہو وہ ماسک استعمال کریں،یاسمین راشد

259

لاہور: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ اگر کسی شخص کو کھانسی یا انفیکشن ہو وہ ماسک استعمال کریں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کےلئے 10 ہزار سے افراد کی ٹریننگ کی گئی، کورونا وائرس  سے اموات کی شرح 3 فیصد سے زیادہ نہیں ہے، کورونا وائرس اگر کسی کو ہوجائے تو نہ مریض گھبرائے نہ اس کے اہلخانہ۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ہاتھ دھونا لازمی ہے، ہاتھ دھونے کے بعد تولیے سے صاف نہ کریں، اگر کسی شخص کو کھانسی یا انفیکشن ہو وہ ماسک استعمال کریں، ماسک مریض اور اس کا تیماردار استعمال کرسکتا ہے، اگر کسی شخص کو کھانسی یا انفیکشن ہو وہ ماسک استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ 60سال سےزائد عمر کےافراد اورچھوٹے بچوں کیلئےکوروناوائرس خطرناک ہے، صحت مند افراد کو ماسک کی ضرورت نہیں ہے اور کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے  تمام تر انتظامات مکمل ہیں، ہاتھ ملانے کے بجائے مسکراکر بھی ملا جاسکتا ہے، کچھ عرصے کے لئے ہاتھ ملانے سے گریز کریں۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ آج صبح کی رپورٹ کےمطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے 6کیسز ہیں، کراچی میں کورونا وائرس کے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کراچی میں وائرس سے متاثر تیسرا شخص بھی ایران سے ہوکر آیا تھا اور کورونا وائرس سے دنیا میں50 ہزار لوگ صحت یاب ہوگئے۔

اس موقع پر پنجاب کے وزیر اطلاعات نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت نے بروقت انتظامات کئے، شہری کورونا وائرس سےگھبرائیں نہیں، ہم نے تمام انتظامات کرلیے ہیں۔