سندھ اور بلوچستان کو ضرورت کے مطابق پانی ملنا چاہیے: وزیراعلیٰ سندھ

224

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 1991 ے معاہدے کے مطابق پانی تقسیم نہیں کیا گیا تو صوبہ سندھ اور بلوچستان پیاسے رہ جائے گے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ پانی کے معاہدے پر عملدر آمد کیا جائے تو سندھ اور بلوچستان کے پانی کا مسئلہ فوراً حل ہوجائے گا۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا ہے کہ سندھ کو سکھر اور گڈو بیراج سے پانی فراہم کیا جانا چاہیے، سندھ اور بلوچستان کو ان کی ضرورت کے مطابق پانی دینا چاہیے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اگر 1991 کے معاہدے کے مطابق پانی نہ ملا تو دونوں صوبے پیاسے رہ جائے گے، معاہدے کے تحت دونوں صوبوں کو پانی ملنا چاہئے، وزیراعظم عمران خان بھی اس بات ست اتفاق کرتے ہیں۔