نیب کی علی واہن میں کارروائی،گندم خورد برد میں روپوش ملزم سکندر مہر گرفتار

223

سکھر(اے پی پی) نیب نے علی واہن میں کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے گندم کی خورد برد کیس میں روپوش ملزم سکندر مہر کو گرفتار کرلیا گیا، زرائع کے مطابق گرفتار ملزم سکندر مہر زبردست مہر کا بھائی ہے ، ان پر محکمہ خوراک سے 60 کروڑ کی گندم لے کر پیسے جمع نہ کرانے پر ریفرنس داخل ہے ، ملزم رو پوش تھا، گھر پہنچنے پر گرفتار کیا گیا ، بتایا جاتا ہے کہ زبردست خان مہر صوبائی وزیر اویس قادر شاہ کا مبینہ فرنٹ مین ہے اور نیب کی حراست میں ہے ۔