بلوچستان لوکل گورنمنٹ فنڈز خوردبرد سے متعلق ریفرنس ،مشتاق رئیسانی 16مارچ کو طلب

131

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج منوراحمد شاہوانی کے روبرو بلوچستان لوکل گورنمنٹ فنڈز خوردبرد سے
متعلق دائر ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔سماعت کے دوران سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگوسمیت دیگر پیش ہوئے ،سماعت شروع ہوئی تو نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر نے سابق مشیر خزانہ کے بیان پر جرح مکمل کی،بعدازاں گواہ صفائی برائے مشتاق احمدرئیسانی کو 16مارچ کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی گئی۔