مستقبل میں بلاول بھٹو عورت کی ترجمانی کرسکتے ہیں،شیخ رشید

241

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عورت کے موضوع پر بلاول بھٹو بہتر ترجمانی کر سکتے ہیں ۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جلد آٹا اور چینی کا بحران پیدا کرنیوالوں کو بے نقاب کریں گے اور حکومت میں کوئی تبدیلی نہیں آرہی۔

شیخ رشید نے کہا کہ شاہد خاقان جو چاہے کہیں، ایل این جی پر فیصلہ آنیوالا ہے تاہم پیپلزپارٹی جتنا مرضی زور لگا لیں پنجاب میں اس کی دال نہیں گل سکتی اور بلاول بھٹو کے بیان کو سنجیدہ نہیں لیتا، کیا سینیر سیاستدانوں کے مقابلے میں بلاول سلیکٹڈ نظر نہیں آتے؟

وزیر ریلوے نے کہا کہ عورت کے موضوع پر بلاول بھٹو بہتر ترجمانی کر سکتے ہیں اور شائد کل بلاول بھٹو عورت مارچ کی قیادت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان منہگے منہگے وکیل کر لیتے ہیں جبکہ نیب کے پاس بھی اچھے اور سینیر وکیل ہونے چاہییں اور میں سمجھتا ہوں نیب کو زیادہ سے زیادہ مضبوط ہونا چاہیے۔

وزیر ریلوے نے سابق وزیر اعلٰی پنجاب اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے بارے میں کہا کہ شہباز شریف میرے دوست ہیں ان کا کہنا ہے میری بیماری میری مرضی، میرے دوست شہباز شریف بھی نئے نئے ہیٹ پہن رہے ہیں اور پتا نہیں شہباز شریف کہاں سے ایسے ہیٹ لیتے ہیں۔