اسٹاک مارکیٹ کے سرمائے میں5 دن کے دوران  61 ارب روپے کا اضافہ

467

کراچی
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے اتار چڑھاﺅ کے بعد مجموعی طور پر تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس39ہزار پوائنٹس سے بڑھ کر38ہزار پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں61ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم71کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ50فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے 2دن تیزی کا رجحان دیکھاگیا جس کی وجہ سے انڈیکس1788.39پوائنٹس بڑھ گیا تاہم3روزہ مندی سے انڈیکس 1552.34پوائنٹس لوز کر گیا

۔اسٹاک ماہرین کے مطابق رواں مالی سال کے8ماہ میں تجارت خسارے میں کمی ،امریکہ اور طالبان کے درمیان معاہدے کے بعد سالہ افغان جنگ کے خاتمے کے امکانات روشن ہونے اور خطہ میں امن قائم ہونے،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات طے پانے جیسے عوامل اسٹاک مارکیٹ کی تیزی کا سبب ہیں تاہم کورونا وائرس کے خدشات ،حکومت کی جانب سے آئی پی پیز کا از سر نو ریویو کرنے اور یوریا کھاد کی قیمتوں میں کمی کی اطلاعات مارکیٹ کی مندی کی بڑی وجوہات قرار دی جار رہی ہیں ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں236.05پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 37983.62پوائنٹس سے بڑھ کر 38219.67پوائنٹس ہو گیا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس26289.38پوائنٹس سے بڑھ کر 26557.85پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای انڈیکس92.2پوائنٹس کی کمی سے 17477.60پوائنٹس سے کم ہو کر17385.40پوائنٹس پر بند ہوا ۔گذشتہ ہفتے مارکیٹ کے سرمائے میں 61ارب98کروڑ63لاکھ67ہزار925 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ70کھرب94ارب66کروڑ57لاکھ91ہزار778روپے سے بڑھ کر71کھرب56ارب65کروڑ21لاکھ53ہزار703روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس ایک موقع پر39866.46پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے اثرات غالب آنے سے انڈیکس ایک موقع پر37983.62پوائنٹس کی کم سطح پر بھی دیکھا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ13ارب روپے مالیت کے34کروڑ 7ہزار22ہزارحصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم8ارب روپے مالیت کے22کروڑ52لاکھ75ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر1804کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے911کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،862میں کمی اور91کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے میپل لیف ،حیسکول پیٹرول ،بینک آف پنجاب ،یونٹی فوڈز ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،فوجی فوڈز لمیٹڈ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،ڈی جی کے سیمنٹ ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،فوجی سیمنٹ ،پائینیر سیمنٹ ،اینگرو پولیمر ،چیرٹ سیمنٹ اورپاور سیمنٹ سر فہرست رہے