کراچی:موسم کی خرابی کے باعث وزیر اعظم کا دورہ منسوخ

323

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث وزیر اعظم عمران خان کا دورہ کراچی منسوخ کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ کراچی موسم کی خرابی کے باعث منسوخ کیا گیا ہے، وزیراعظم کی نمایندگی کرتے ہوئے گورنرسندھ منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے،اسے دنیا کے جدید شہروں کی صف میں لانا وزیراعظم کا وژن ہے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے کراچی کے دورے میں نارتھ ناظم آباد میں سخی حسن، فائیو اسٹار اور کے ڈی اے چورنگی پر تعمیر کیے گئے فلائی اوورز سمیت بحالی نشتر اور منگھو پیر روڈ کے منصوبے کا افتتاح کرنا تھا۔

ترجمان گورنر سندھ کے مطابق کراچی ترقیاتی پیکج کے تحت مکمل کئے گئے منصوبوں کا افتتاح وزیر اعظم کی جگہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کریں گے۔