ملک میں گندم کا کوئی بحران نہیں تھا، ایف آئی اے رپورٹ

273

اسلام آباد: ایف آئی اے نے آٹا بحران سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک میں گندم کا کوئی بحران نہیں تھا، مصنوعی طور پر پیدا کیا گیا۔

ایف آئی اے کی آٹا بحران سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ تیار ہوگئی،  رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی گئی۔

 رپورٹ کے مطابق آٹا بحران کو مصنوعی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں گندم کا کوئی بحران نہیں تھا، مصنوعی طور پر پیدا کیا گیا۔

ایف آئی اے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بدانتظامی آٹا بحران کی بنیادی وجہ ہے، ملک میں اب بھی 2.1 ملین میٹرک ٹن گندم موجود ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے آٹا بحران سے متعلق رپورٹ صوبوں سے شیئر کردی۔