پی ٹی آئی آٹا،چینی،دوائیں چوری کاحساب کب دےگی، عطاءاللہ تارڑ   

295

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاءاللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی آٹا،چینی،دوائیں چوری کاحساب کب دے گی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما  عطاءاللہ تارڑ  نے کہا  ہے کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں وزیراعظم ہاؤس سےالیکشن کمیشن نہیں جاتا ، عمران نیازی کے23خفیہ بینک اکاؤنٹس کوکب قوم کےسامنےلائیں گی؟

عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ عمران خان کو پیسےدےکرکوئی بھی پی ٹی آئی کےشیئرزخریدسکتاہے، پی ٹی آئی آٹا،چینی،دوائیں چوری کاحساب کب دےگی؟ عمران نیازی اےٹی ایمزکی ناراضی سےنہ ڈریں،رپورٹ سامنےلائیں، عمران نیازی نےلاہورکوکچرا کنڈی بنادیا،کراچی کوکیاخاک ٹھیک کریں گے۔

انہوں نے فردوس عاشق اعوان سے سوال کرتے ہوئے  کہا کہ فردوس باجی،غریبوں کی بسوں کی واپسی کا وعدہ کب پورا ہوگا؟ فردوس باجی چینی چورحکومتی شخصیات کا نام کب بتائیں گی؟

عطاءاللہ تارڑ مزید کہا کہ  سابق وزیر اعظم نوازشریف لندن سےبسترمرگ پراہلیہ کوچھوڑکراڈیالہ جیل چلےگئے۔