چمن میں لیویز ہیڈ کوارٹر کے قریب دھماکا ، 8افرادزخمی، گاڑیاں بھی تباہ

123

چمن(آئی این پی)بلوچستان کے شہر چمن میں لیویز ہیڈ کوارٹر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں تحصیلدار ، رسالداراور 2لیویز اہلکاروں سمیت 8افرادزخمی ہوگئے ، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ،واقعے کے فوری بعد علاقے کی ناکا بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیاگیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث لیویز ہیڈ کوارٹر کے قریب بعض گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق دھماکا خیزمواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا ۔ ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شہوانی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے تصدیق کی کہ حملہ آوروں کا ہدف چمن کے تحصیلدار اور رسالدار تھے جو معمولی زخمی ہوئے ہیں ۔