کوئٹہ، بلوچستان پولیس کے اکانوے بیج نے تربیت مکمل کرلی

76

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان پولیس کے اکانوے بیج نے تربیت مکمل کرلی ،پاسنگ آئوٹ تقریب پولیس ٹریننگ کالج میں منعقد ہوئی ، 720 اہلکاروں نے حصہ لیا۔بلوچستان پولیس کے 91ویں بیج کی پاسنگ آئوٹ تقریب پولیس ٹرینگ کالج میں منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل آئی جی پولیس نعیم احمد بروکھہ تھے پاسنگ آئوٹ پریڈ میں 72 ریکروٹس نے حصہ لیا اور اپنی نئی ذمے داریوں کا حلف اٹھایا۔کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ سکول سلیم لہڑی نے بتایا کہ ریکروٹس نے پانچ ماہ کے دوران فائرنگ ، انسداد دہشت گردی ، پٹرولنگ اور جرائم سے نمٹنے کی ٹریننگ کی، انہوں نے کہا کہ پولیس ٹریننگ کالج سے پچھتر ہزار ریکروٹس فارغ ہو چکے ہیں ریکروٹس کورس کو جدید طریقے سے ڈھالا جا چکا ہے چوبیس اکتوبر 2016ء کو ہونے ریکروٹس کی شہادت نہیں بھولیں گے۔ کالج میں نئے ہاسٹل اکیڈمک بلاک ٹیوب فائرنگ رینج خفیہ کیمروں کے مسائل حل کئے جائیں۔ایڈیشنل آئی جی پولیس بلوچستان نعیم احمد نے کہا کہ پولیس مقدس پیشہ ہے، امید ہے جوان خود نہ ہی کسی کو پولیس یونیفارم پر انگلی اٹھانے کا موقع دیں گے، آپ کا یونیفارم عوام کے لیے خوف نہیں حوصلے کی علامت ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف پولیس ٹریننگ اسکول کا کردار نمایاں ہے، سوشل میڈیا کے دور میں پولیس کی اہمیت اور بڑھ گئی ہے، عوام پولیس کو سوشل میڈیا کے ذریعے مانیٹر کرتی ہے، اپنی کارکردگی سے ہمیں اپنے اندر اور محکمے میں تحریک پیدا کرنی ہوگی۔ ایڈیشنل آئی جی پولیس نے کہا کہ ہم آپ پولیس جوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، کالج کے ہوسٹل منظور اور نقشے بن چکے ہیں، آٹھ سو جوان فائدہ اٹھائیں گے۔ کالج میں دو نئے اکیڈمک بلاک کا اضافہ کیا جا رہا ہے، پانی اور فائرنگ رینج کا مسئلہ بھی حل کرلیا جائے گا۔ تقریب کے اختتام پر بہترین ریکروٹس کو انعامات اور اسناد سے نوازا گیا۔