راولپنڈی ، اُمیدواران رکنیت اور منتخب کارکنان کے لیے خصوصی تربیتی نشستوں کا آغاز

129

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) نائب امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی اور صدر تربیتی کمیٹی شیخ مسعود احمد کی اطلاع کے مطابق ضلعی مجلس شوریٰ کے فیصلے کی روشنی میں اُمیدواران رکنیت اور منتخب کارکنان کے لیے خصوصی تربیتی نشستوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سید مودودیؒ بلڈنگ ضلعی دفتر جماعت اسلامی نزد مریڑ پل مری روڈ راولپنڈی کے مقام پر افتتاحی پروگرام 8 مارچ بروز اتوار 4 بجے سہ پہر ہوگا۔ ہر ماہ دو نشستیں ہوں گی جن کا دورانیہ 4بجے سے7 بجے تک ہوگا۔