بلوچستان کے علاقے حب میں ویلڈنگ کے دوران دھماکے سے چار افراد زخمی

88

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے علاقے حب میں ویلڈنگ کے دوران دھماکے سے چار افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ ہائیٹ پولیس تھانہ کے ایس ایچ او عطااللہ نمانی کے مطابق گاڑی میں موجود ٹینک پھٹنے سے 4افراد عدنان ولد نظر حسین عمر 22سال، شہباز ولد لعل بخش عمر 25سال،اصغر ولد محمد مراد عمر 30 سال اورعدنان ولد عبد الرشید عمر 25سال زخمی ہوئے جنہیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے حب سول اسپتال پہنچادیاگیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں کراچی ریفرکردیا گیا ، زخمیوں میں سے 3کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔