کورونا کے باعث بند پاک ایران تجارتی گیٹ 2 ہفتے بعد کھول دیا گیا

153

چاغی (آن لائن) پاک ایران تجارتی گیٹ معمول کے مطابق کھول دیا گیا، کسٹم حکام کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر 2 ہفتوں کی بندش کے بعد ہفتہ کے روز 2 گھنٹہ تجرباتی بنیاد پر گیٹ کو کھولا گیا، 12 ایل پی جی بوزر اورکنٹینرز پاکستان داخل ہوئے جبکہ اتوار کو تجارتی گیٹ کو معمول کے مطابق کھول دیا گیا۔ ایران سے آنے والے تمام کنٹینرز اور بوزر ڈرائیورز اور گاڑیوں کو محکمہ صحت کی جانب سے اسپرے کیا جا رہا ہے اور ڈرائیورز کی اسکرینگ کے بعد ایک ہفتہ قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے۔ ایران اور پاکستان کے سر حدی لوگوں کے کاروباری دوستانہ گیٹ زیرو پوائنٹ 16 ویں دن بھی بند رہا، ادھر ایران سے آنے والے زائرین کی تعداد 5 ہزار سے تجاوزہوگئی، گزشتہ روز بھی ایران سے مزید 378 پاکستانی تفتان بارڈر پہنچے جس میں 66 مقامی جبکہ 85 طلبہ بھی شامل ہیں، اب تک تفتان بارڈر پر 3155 زائرین قرنطینہ میں موجود ہیں، مقامی انتظامیہ کے مطابق 14 روز پورا ہونے والے زائرین کو بہت جلد کوئٹہ روانہ کردیا جائے گا۔