تعلیمی اداروں میںمیوزک کنسرٹ آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے

129

پشاور(وقائع نگارخصوصی ) امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور عتیق الرحمن نے بے نظیر وومن یونیورسٹی پشاو رمیںہفتہ خواتین کے نام پر بے حیائی کے پروگرامات اور میوزک کنسرٹ کی شدید مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وومن یونیورسٹی میںبے حیائی کے پروگرامات کا نوٹس لیں ۔ تعلیمی اداروں میںمیوزک کنسرٹ آئین پاکستان اور قانون کی خلاف ورزی ہے ۔بے نظیر وومن یونیورسٹی میں ماضی میںبھی بے حیائی کے پروگرامات کے ویڈیوز لیک ہوتی رہی ہیں اس کو فوری طور پر بند کیا جائے ۔ایک بیان میںانہوںنے کہاکہ بے نظیربھٹو وومن یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر جو طویل عرصے سے اس پوسٹ پر غیر قانونی طور پر براجمان ہے اور اس کا ٹریک ریکارڈ بھی مشکوک ہے جس پر پشاور کے علما کرام ، عمائدین شہر اور سیاسی جماعتوں کے قائدین وقتاًفوقتاً اپنے تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی پشاور بچیوں میں فحاشی وعریانی کے پروگرامات پر خاموش نہیں رہے گی اور اگر اس کو بند نہ کیاگیا تو اس کیخلاف ایکشن لیںگے ۔ انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی طالبات کے ساتھ ساتھ باہر کے لوگوں کو بھی میوزک کنسرٹ میںمدعو کیاگیا ہے جس سے تعلیمی ادارے کا تقدس پامال ہورہا ہے ۔ حکومت فوری طور پر ایکشن لیں۔