حکومت نوازشریف کا معاملہ منہگائی سے توجہ ہٹانے کیلئے لاتی ہے،رانا ثنا اللہ

239

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ یہ لوگ نوازشریف کا معاملہ منہگائی اور بیروزگاری سےتوجہ ہٹانے کیلئے لاتےہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹا اور چینی چور عمران خان کے دائیں بائیں بیٹھے ہیں، یہ لوگ نوازشریف کا معاملہ منہگائی اوربیروزگاری سےتوجہ ہٹانےکیلئےلاتےہیں، یہ ایسی ہی انکوائریاں کراتے جارہے ہیں ان کو سب پتا ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان پر لندن میں حملے کے بارے میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ ان پر حملہ اس لیے ہوا ہے کہ وہ نوازشریف کے ذاتی معالج ہیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ مڈٹرم الیکشن کروائے جائیں، ہم سیاسی جدوجہد کریں گے جس میں پرامن جدوجہد اور احتجاج بھی ہے، پارٹی کا فیصلہ ہے کہ ن لیگ کسی قومی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ فردوس عاشق اعوان کہہ رہیں کہ نوازشریف کو واپس لانے کا وقت آگیا ہے، پنجاب حکومت کی باتیں سیاسی انتقام اور اخلاقی گراوٹ کی آئینہ دار ہیں، نوازشریف کی رپورٹس کے بارے میں پنجاب حکومت کی باتیں لغواور بے بنیاد ہیں۔