امریکی وزیر دفاع کا مارچ کے تیسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ منسوخ

86

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی وزیر دفاع کا مارچ کے تیسرے ہفتے میں پاکستان اور بھارت کا دورہ منسوخ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کا پاکستان
اور بھارت سمیت جنوبی اور وسطی ایشیا کا دورہ منسوخ کیا گیا ہے۔ پینٹاگون نے اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِدفاع کا دوران کورونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر منسوخ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کا مارچ کے تیسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ طے تھا۔ امریکی وزیر دفاع نے اپنے اس دورے کے دوران پاکستان میں سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقات کرنا تھی جس میں پاک امریکہ سیکورٹی تعاون پر بات چیت کی جانی تھی، موجودہ حالات میں یہ دورہ بہت اہمیت کا حامل تھا کیونکہ افغانستان میں طالبان کے ساتھ امریکا کے مذاکرات کامیاب ہوئے ہیں اور اس میں پاکستان کا بہت اہم کردار تھا، اس کے ساتھ مارک ایسپر نے بھارت کا بھی دورہ کرنا تھا۔