اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان 20 ہزار گھروں کی تعمیر کے 7 منصوبوں کا سنگ بنیاد آج رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزارتِ ہاؤسنگ کی جانب سے یہ منصوبے اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ اور لاہور میں 7 مختلف مقامات پر تعمیر کیئے جائیں گے۔
ہاؤسنگ اتھارٹی وفاقی ملازمین کو مناسب قیمت پر رہائشی سہولیات سمیت گھروں کی پزیشن کیلئے بینکوں سے فنانسنگ کی سہولت بھی فراہم کرے گی۔ منصوبوں کی مالیت 100 ارب روپے مختص کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 7 میں سے 6 منصوبے وفاقی گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن سے متعلق ہیں جبکہ 1 منصوبہ پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن سے تعلق رکھتا ہے۔