کورونا وائرس: گوگل، امازون اور ایپل کے ملازمین بھی مہلک وبا کا شکار

325

دنیا کی معروف ٹیکنا لوجی کمپنیوں گوگل، امازون اور ایپل کے ملازمین بھی کورونا وائرس کی مہلک وباء کا شکار ہوگئے۔

غیر ملکی خب رساں ایجنسی کے مطابق ایپل نے تصدیق کی ہے کہ آئرش شہر کارک میں واقع اس کے صدر دفتر کا ایک ملازم کورونا وائرس کا شکار ہوا ہے۔ آئرلینڈ میں اب تک کورونا وائرس کے 24 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ آئرلینڈ میں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظرسب سے قدیم یونیورسٹی کے”ٹرینٹی کالج” کے تمام لیکچر آن لائن کردیئے گئے ہیں۔

Image result for Google, Amazon and Apple employees also suffer from Coronavirus

یورپی ممالک میں اٹلی اور فرانس میں کورونا وائرس تیزی کے ساتھ پھیلا ہے تاہم آئرلینڈ میں یہ وائرس زیادہ نہیں پھیلا ہے لیکن حکومت نےاس کے اثرات کو کم سے کم رکھنے کیلئےرواں  ہفتے پورے ملک میں ہونے والی سینٹ پیٹرک ڈے کی تمام پریڈز منسوخ کردی ہیں جبکہ وبا سےنمٹنےکیلئے3 ارب یورو کی رقم مختص کردی گئی ہے۔

ایپل کمپنی آئر لینڈ کے سب سے بڑے کاروباری اداروں میں سے ایک ہے نے بتایا کہ وائرس سے متاثرہ ملازمین کو اب قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے حکام ان کی کڑی نگرانی کررہے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کو دوسروں سے ملنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

Image result for Google, Amazon and Apple employees also suffer from Coronavirus

ایپل آئرلینڈ کے دوسرے بڑے شہر کارک میں6 ہزار کارکنوں کو ملازمت فراہم کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ڈبلن میں واقع ٹرینٹی کالج نے کہا ایک بیان میں کہا ہےکہ لیکچرز کی پریزنٹیشن 31 مئی تک اسکول کےانٹرنیٹ کے ذریعہ جاری رہے گی۔