شکرپڑیاں میں پاک فضائیہ کا طیارہ گرکرتباہ

334

اسلام آباد:شکرپڑیاں کے قریب پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گرکر تباہ ہوگیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ  کے مطابق پاک فضائیہ کا ایف 16  طیارہ 23 مارچ کی پریڈ کی ریہرسل کےدوران اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے قریب چاند تارا کے جنگل میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے حادثہ کی جگہ روانہ کردی گئی ہیں اور سیکیورٹی اداروں نے جگہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔