پشاور(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء داور کنڈی نے پاکستان مسلم لیگ( ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔پاکستان مسلم لیگ( ن)کے رہنماء امیر مقام اورداور کنڈی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ جس میں داور کنڈی نے پاکستان مسلم لیگ (ن )میں شمولیت کا اعلان کیا۔مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے داور کنڈی نے کہا کہ میں امیر مقام کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن میں کام کریں گے۔امیر مقام نے کہا کہ تحریک انصاف کو چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ( ن) میں شمولیت پر داور کنڈی کو خوش آمدید کہتا ہوں۔داور کنڈی تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔