پشاور (اے پی پی)ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے شمالی وزیرستان کے آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کی واپسی دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں میرانشاہ سے متصل ماچس گاؤں کے496 متاثرین خاندانوں کی واپسی کا عمل 16مارچ سے 19مارچ تک جاری رہے گا۔پی ڈی ایم اے کے دفتر سے جاری ہو نے والے ایک بیان میں ادارے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ماچس گائوں کے متاثرین بکا خیل کیمپ کے پاس موجود واپسی مرکز میں رجسٹریشن کریںگے اور رضاکارانہ واپسی فارم پر دستخط کریںگے جس کے بعد روزانہ کی بنیاد پر 150خاندان واپس بھیجے جائیںگے اور چار دنوں میں ان کی واپسی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔