وزیراعظم نے 11 ہزار ارب کا بیرونی قرض واپس کیا ، شوکت یوسفزئی

122

پشاور (اے پی پی) خیبرپختونخوا کے وزیر محنت اور ثقافت شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 11 ہزار ارب روپے کا بیرونی قرض واپس کیا ہے، پی پی پی اور پی ایم ایل (این) نے ملکی اداروں کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کیا تھا عمران خان مشکل فیصلے نہ کرتے تو ملک دیوالیہ ہو جاتا۔نشتر ہال پشاور میں خواتین کالج پشاور کے پوزیشن ہولڈر طلبا میں تقسیم اسناد کے تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ آج ملک میں مہنگائی ہے لیکن یہ ایک یا 2 سال کی حکومت کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ اس کی وجہ 30 ہزار ارب روپے کا بیرونی قرض ہے جو مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے لیا تھا، اپوزیشن والے اپنے دور حکومت میں گیلپ سروے کا بہت ذکر کیا کرتے تھے آج اسی سروے کے مطابق سب سے زیادہ کام وزیر اعلیٰ محمود خان کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان مشکل حالات سے لڑنا جانتے ہیں انہوں نے ملکی معیشت کو مضبوط کیا جس کے معترف بین الاقوامی مالیاتی ادارے بھی ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی یافتہ ملک بنے گا کیونکہ وہ واحد لیڈر ہیں جس کے پاس وژن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پہلے کہا تھا کہ یہ سب چور اکٹھے ہو جائیں گے لیکن چھوڑیں گے کسی کو بھی نہیں۔ آج مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام (ف) اور عوامی نیشنل پارٹی ایک دوسرے کی کرپشن چھپانے اور دفاع میں لگے ہیں۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہتعلیم صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، کرپشن، پرچوں کا وقت سے پہلے آؤٹ ہونا اور بوٹی مافیا کے خاتمے کے لیے امتحانات کے نظام میں اصلاحات اور تبدیلی لانی ہوگی۔