تربیلا ڈیم میں پانی کی قلت، بجلی کے 15 پیداواری یونٹ بند

107

صوابی (صباح نیوز) تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کی قلت کے باعث بجلی گھر کے 15 پیداواری یونٹ بند ہوگئے، صرف 2 یونٹ بجلی پیدا کررہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں کمی کے باعث ڈیم سے پانی کے اخراج میں کمی کردی گئی جس کے باعث تربیلا بجلی گھر کے 15 پیداواری یونٹ بند ہو گئے ہیں اور صرف 2 یونٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جن سے 177 میگاواٹ بجلی کی پیدا ہورہی ہے۔ واضح رہے کہ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392 فٹ جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.049 ملین ایکڑ فٹ ہے۔