چین میں کروناوائرس کا زور ٹوٹ گیا، معمولاتِ زندگی بحال ہونا شروع

404

اگرچہ کرونا وائرس عالمی سطح پر تیزی سے پھیل رہا ہے تاہم  چین میں اس کی پیشرفت پچھلے سات ہفتوں میں نمایاں طور پر کم ہوگئی ہے۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ایک اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹ  گیا ہے۔ سات ہفتوں کے دوران پہلے سے بہت کم  کیسز سامنے آئیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ ہوبئی میں صرف آٹھ نئے کیسز سامنے آئے جو کہ وبا کے پھیلنے کے بعد عام طور پر 10 سے کم ہے۔ مجموعی طور پر گزشتہ  روز سرزمین چین میں 15 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے جوکہ معمول کے مطابق کم و بیش 24 سے کم تھے۔

صوبہ ہوبئی جو کہ گذشتہ سال کے آخر میں کورونا وائرس کی لپیٹ میں آیا تھا، اب وہاں سفری پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ چند صنعتوں کو دو شہروں اور دو اضلاع  میں دوبارہ پیداوار کرنے کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔

حکام  نے حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے عوام کو اپنے کاروباروں کو فعال کرنے کی بھی اجازت دے دی ہے۔

چین میں کروناوائرس کے درج مقدمات کی کل تعداد 80,793 ہے تاہم 62,793 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں ۔