کروناوائرس: واشنگٹن میں ایمرجنسی نافذ

232

امریکا کی ریاست واشنگٹن ڈی سی کی میئر میوریل باؤزر نے کروناوائرس خطرے کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق واشنگٹن میں اب تک 10 افراد میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد واشنگٹن میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

میوریل باؤزر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر ضروری چھوٹے اجتماعات بھی منعقد نہ کیے جائیں۔

واشنگٹن کی متعدد یونیورسٹیوں اور اسکولوں کی کلاسز کو ملتوی کرکے آن کلاسز کا انتظام کیا گیا ہے۔ ہزاروں مختلف تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ لوگوں کے چھوٹے بڑے اجتماعات پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ 20 مارچ کو ہونے والا چیری بلاسم فیسٹیول اور سینٹ پوٹرک ڈے پریڈ بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں اب تک کروناوائرس کے باعث اب تک 38 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔