حکومت کا پیٹرول کی قیمتیں کم کرنے سے انکار

321

اسلام آباد:حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ موخر کردیا۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف دینے سے انکار کردیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ موخر کردیا گیا۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا، امکان یہی کیا جارہا تھا کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جائے گا مگر اب حکومت نے ریلیف دینے کا فیصلہ موخر کردیا ہے۔

چین کے شہر ووہان سے پیدا ہونے والا جان لیوا کورونا وائرس 124 سے زائد ممالک تک پھیل گیا ہے جس کے اثرات تیل کی عالمی منڈی پر بھی پڑے ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 6 فیصد سے زائد کی کمی ہوگئی ہے اور ویسٹ ٹیکساس31اوربرینٹ کی قیمت34ڈالرفی بیرل پرآگئی ہے۔

واضح رہے کی اپوزیشن جماعت پیپلزپارٹی نے عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت میں گراوٹ پر حکومت سے پیٹرول 25 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ حکومت نے پٹرولیم قیمتوں پر عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ آج کرنا تھا۔