کروناوائرس: ایران کی آئی ایم ایف سے مدد کی اپیل

264

تہران: ایران نے کروناوائرس خطرے کی روک تھام کیلئے آئی ایم ایف سے مدد کی اپیل کردی۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق چین کے بعد کروناوائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک ایران نے کروناوائرس کے باعث بڑھتی ہوئی شرح اموات کی روک تھام کیلئے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے مدد کی اپیل کی ہے۔

ایران کے سینٹرل بینک گورنر عبدالنصیر نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے 5 ارب روپے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ کروناوائرس سے ایران میں اب تک 429 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ امریکہ اور ایران کے تعلقات میں کشیدگی کے باعث ایرانی معیشت بھی زوال کا شکار ہے۔