لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو پرائیوٹ پراپرٹی کیس میں گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق میر شکیل الرحمان پر 1986 میں سیاسی گٹھ جوڑ کی بنیاد پر پراپرٹی لینے کا الزام ہے جس کی تحقیقات کے حوالے سے نیب نے انہیں طلب کیا۔ ادارے نے پراپرٹی کی خریداری سے متعلق سوالات کیے تاہم شکیل الرحمان کی جانب سے دیے گئے جوابات پر نیب نے غیر اطمینانی کا اظہار کیا ہے۔
شکیل الرحمان نے پراپرٹی کے حوالے سے دستاویزات فراہم کیں جس پر نیب کا کہنا تھا کہ ایسی پراپرٹی کی خریدو فروخت سرکاری اور ایل ڈی اے ریکارڈ میں موجود نہیں۔
واضح رہے کہ شکیل الرحمان غیر قانونی اراضی کیس میں 5 مارچ کو بھی نیب میں پیش ہوئے تھے۔