شاہد خاقان عباسی کے خلاف اربوں روپے کی ٹرانزیکشن کی تحقیقات شروع

293

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (NAB) نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف اربوں روپے کی ٹرانزیکشن کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے مسلم لیگ(ن) کے رہنما خاقان عباسی کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشن کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیب نے خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس تیار کرلیا ہے جو جلد ہی احتساب عدالت میں دائر کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ماضی میں خاقان عباسی وزیر پیٹرولیم بھی رہ چکے ہیں۔ ایل این جی معاہدہ انہی کے دور میں ہوا تھا تاہم ان کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشن پر نیب نے شکوک کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔