دبئی میں شیشہ پینے پر پابندی عائد

207

ابوظہبی: دبئی میں شیشہ پینے پر سخت پابندی عائد کردی گئی۔

عرب خبر رساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات نے دبئی کے تمام ہوٹلز، تفریحی مقامت، قہوہ خانوں، ریستورانوں میں شیشہ پینے پر پابندی عائد کردی ہے۔

پابندی 2 ہفتوں تک کیلئے عائد کی گئی ہے جس کا اطلاق آج سے ہوگا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔

مذکورہ بالا پابندی کروناوائرس خطرے کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر عائد کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چند دنوں قبل سعودی حکومت نے بھی کروناوائرس خطرے کے باعث شیشہ پر پابندی عائد کی تھی جو تاحال نافذ ہے۔