فیس ماسک اسمگلنگ: ڈاکٹر ظفر مرزا کے خلاف تحقیقات شروع

475

اسلام آباد: بیرون ملک فیس ماسک اسمگلنگ کرنے کے الزام میں ایف آئی اے نے ڈاکٹر ظفر مرزا کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی  ڈاکٹرظفرمرزا کے خلاف بیرون ملک 2 کروڑ فیس ماسک  اسمگل کرنے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرظفرمرزا پرڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے ڈپٹی ڈائریکٹرغضنفرعلی کی معاونت سے 2 کروڑ فیس ماسک بیرون ملک اسمگل کرنے کا الزام ہے۔