تفتان: قرنطینہ سے 1500 زائرین کو کلیئر قرار دے دیا

266

پاک ایران بارڈر تفتان میں قائم قرنطینہ میں زیر نگرانی غیر ملکی افراد میں سے 1500 افراد کو کلیئر قرار دے کر روانگی کی اجازت دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک ایران بارڈر کے ذریعے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے زائرین کو تفتان میں قائم قرنطینہ میں 15 دن تک رکھا گیا ہے جس میں ان کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے تاہم 1500 زائرین میں کورونا وائرس کی کوئی علامات سامنے نہ آنے پر ان کو کلیئر قرار دے کر روانگی کی اجازت دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ  بلوچستان حکومت نے ایران سے آنے والے دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے زائرین کو تفتان میں رکھنے سے انکار کردیا ہے۔