سیلرنو: اٹلی کے شہر سیلرنو اور نیپلز کی جیلوں میں کوروناوائرس خطرے کے باعث قیدی مشتعل ہوگئے اور کھڑکیوں سے نذر آتش اشیاء پھیکنے لگے۔ چند قیدیوں نے جیلوں کی چھتوں پر بھی پہنچ گئے۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق اٹلی کے شہر سیلرنو اور نیپلز کے جیلوں میں قیدیوں نے توڑ پھوڑ کی اور کاغذات کو آگ لگا کر کھڑکیوں سے باہر پھینکنے لگے۔
قیدیوں کی جانب سے یہ اقدام سب سے پہلے سیلرنو شہر کی جیل میں سامنے آیا جس کے بعد نیپلز میں بھی قیدی مشتعل ہوگئے۔
جیلوں کے باہر قیدیوں کے اہل خانہ موجو تھے جنہیں حکومت نے حفاظتی اقدامات کے تحت قیدیوں سے ملنے پر پابندی لگادی ہے۔ اہلخانہ نے معافی معافی کے نعرے بھی لگائے اور حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کوروناوائرس آچکا ہے لیکن بیمار قیدیوں کو اب تک جیل میں کیوں رکھا جارہا ہے۔
متعدد قیدیوں کی بیویاں جو کہ اہل خانہ کی جانب سے احتجاج مٰیں شامل تھیں کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر دل کے عارضے اور کینسر میں مبتلا ہیں۔
واضح رہے کہ کوروناوائرس کے باعث اٹلی میں اموات کی تعداد 450 سے زائد ہوگئی ہے۔