لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رکن سعدیہ تیمور نے جنگ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔
تفصیلات کے مطابق قرارداد کے متن میں کہا گیا ہےکہ شکیل الرحمان کی گرفتاری آزادیِ صحافت کو سلب کرنے کے مترادف ہے۔
قرارداد میں مزید کہا گیا ہےکہ میر شکیل الرحمان کے ذاتی نوعیت کے معاملات میں گرفتاری قابل مذمت ہےاورایوان اس گرفتاری کو نیب کا ایک اور متنازع فیصلہ قراردیتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے سیاسی بنیادوں پر جائیداد خریدنے کے کیس میں شکیل الرحمان کوگرفتار کیا تھا۔