انگریز نہاتے نہیں ہیں، عوام ان سے ہوشیار رہیں، وزیر صحت تھائی لینڈ

309

بینکاک: کوروناوائرس خطرے سے عوام کو مزید احتیاطی تدابیر اپنانے کا کہتے ہوئے وزیر صحت انوتین چرنویراکل نے کہا ہے کہ عوام انگریزوں سے احتیاط برتیں کیونکہ وہ نہاتے نہیں ہیں اور کبڑے بھی بےڈھنگے پہنتے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق تھائی لینڈ کے وزیر برائے صحت انوتین چرنویراکل نے عوام کو انگریز سیاحوں سے خبردار رہنے کی ہدایت دی ہے اور کہا ہے کہ وہ نہاتے بھی نہیں ہیں اور کپڑے بھی خراب پہنتے ہیں جس کی وجہ سے کروناوائرس مزید پھیل سکتا ہے۔

عوام میں سے ایک طبقے نے وزیر صحت کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے یہ بیان بحیثیت وزیر صحت عوام کی فلاح بہبود کو مدِ نظر رکھتے ہوئے دیا ہے تاہم دوسرے طبقے نے وزیر کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دوسری قوم کی توہین کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انوتین نے ایک مقامی اسٹیشن پر انگریز کو مفت فیس ماسک قبول نہ کرنے پر سخت برا بھلا کہا تھا اور بیان دیا تھا کہ سارے انگریزوں کو ملک سے باہر نکال دینا چاہیے۔