کوروناوائرس: عالمی ادارہ صحت کا کراچی ائیرپورٹ کے انتظامات پر اظہار اطمینان

240

کراچی: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے وفد نے کراچی میں جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی کا دورہ کیا  جہاں بیرون ملک مسافروں کی اسکریننگ کے انتظامات پر اظہار اطمینان کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے وفد نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے ائیرپورٹ پر لگائے گئے اسکریننگ سینٹرز کا دورہ کیا اور حفاظتی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےپاکستان میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے  ڈاکٹر پالیتھا کا کہنا تھا کہ وہ کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر غیر ملکی مسافروں کی اسکریننگ کے انتظامات سے مطمئن ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر پالیتھا  کے ساتھ صوبائی محکمہ صحت کے حکام بھی موجود تھے۔