آئی ایس پی آر نے فوجی افسران میں کورونا وائرس پازیٹو سے متعلق ٹوئٹ کو جعلی قرار دیدیا

126

راولپنڈی(اے پی پی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے ایک میجر جنرل سمیت 8فوجی افسران میں کورونا وائرس پازیٹو سے متعلق ٹوئٹ کو جعلی قرار دیدیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کے مطابق وزارت صحت خدمات @minhealthpak کے نام سے ٹوئٹر ہینڈل سے جاری ٹوئٹ کو جعلی قرار دیدیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ جی ایچ کیو میں کورونا وائرس کے حوالے سے معمول کے چیک اپ کے دوران انوسٹی گیشن ٹیم نے پاک فوج کے افسران میںکورونا وائرس پازیٹوتشخیص ہوئی ہے ۔