سابق کرپٹ حکمرانوں سے وصولی کرکے عوام پر خرچ کرینگے‘ پرویز خٹک

70

نوشہرہ کینٹ (آن لائن) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ملک کا دیوالیہ نکالنے والے اپنے انجام سے خوفزاد ہوکر ملک سے بھاگ گئے ہیں‘ مہنگائی، گیس، بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سابق حکمرانوں کی وجہ سے ہوا ہے‘ اپوزیشن حکومت گرانے کے لیے مختلف حربے استعمال کر رہی ہے‘ اپوزیشن کا کام کیچڑ اچھالنا اور ہمارا کام عوام کی خدمت ہے‘ کورونا وائرس سے آج پوری دنیا پریشان ہیں یہ ایک خطرناک وبا ہے‘اس سے بچائو کے لیے اختیاط کیجیے ‘ احساس پروگرام کے تحت غریب گھرانوں کو 2 سے3 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کلاں کے علاقے نوائے کلے میں سوئی گیس کے افتتاح کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پرویز خان خٹک نے کہا کہ موجودہ حکومت سابق کرپٹ حکمرانوں سے ایک ایک پائی کا حساب لے کر عوام کی فلاح و بہود پر خرچ کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے فنڈز جاری کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور اب صوبے میں ترقی کا دور دورہ شروع ہوگا۔