چھتیس بریگیڈیئرز  کی میجر جنرل کے  عہدے پر ترقی

81

راولپنڈی(نمائند ہ جسارت +اے پی پی+مانیٹر نگ ڈ یسک)36 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دے دی گئی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوا جس میں ترقی کی منظوری دی گئی،آرمی چیف کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں 36 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دے دی گئی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت
پروموشن بورڈ کا اجلاس جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوا ۔اجلاس میں 36 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ترقی پانے والے 11 میجر جنرلز کا تعلق آرمی میڈیکل کور سے ہے۔ترقی پانے والوں میں بریگیڈیئر فہیم عامر، بریگیڈیئر راشد محمود، بریگیڈیئرعبدالمعید، بریگیڈیئر شاہد منظور، بریگیڈیئر ارشد محمود، بریگیڈیئر محمد عاطف منشا، بریگیڈیئر افتخار حسن چودھری شامل ہیں۔ آرمی میڈیکل کور سے ترقی پانے والوں میں بریگیڈیئر محسن محمد قریشی، بریگیڈیئر ظہیر اختر، بریگیڈیئر محمود سلطان ،بریگیڈیئر حفیظ الدین اور بریگیڈیئر عبیرا چودھری شامل ہیں۔