سرمایاکاروں کے 360 ارب روپے سے زائد سرمائے ڈوب گئے

190

کوروناوائرس وبا اور تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے باعث عالمی منڈی سستی کا شکارہوگئی۔ رواں ہفتےپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کےنتیجے میں متعدد سرمایاکاروں کے 360 ارب روپے سے زائد سرمائے کا نقصان ہوگیا۔

رواں کاروباری ہفتے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج انڈیکس میں 2 ہزار 158 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جبکہ ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 36 ہزار 60 کی سطح پر بند ہوا۔

 متعد کمپنیوں کے ایک ارب 32 کروڑ شیئرز کے معاہدےہوئے جن کی مجموعی مالیت 63 ارب روپے سے زائد تھی تاہم سرمایہ کاروں کو مجموعی طور پر 360 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔