نبیل گبول کی ضمانت منظور

532

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی رہنما سردار لطیف کھوسہ کے گھر فائرنگ کے واقعے میں ملوث نبیل گبول کی ضمانت منظور کرلی گئی.

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ کے گھر فائرنگ اور توڑ پھوڑ کے معاملے پر نبیل گبول کیخلاف تھانہ ڈیفنس میں مقدمہ درج ہے۔

کیس کی سماعت سٹی کورٹ میں ہوئی جہاں نبیل گبول کی ضمانت منظو رکرلی گئی۔

نبیل گبول نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہاکہ لطیف کھوسہ سے صلح ہوگئی ہے جس پر عدالت نے نبیل گبول کی عبوری ضمانت منظورکرلی۔